کراچی: مبینہ زیادتی کے بعد ڈھائی سالہ بچی کا قتل، کپڑوں سے 3 افراد کا ڈی این اے مل گیا
Web Desk
21 July 2026
کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی ڈھائی سالہ بچی کے کیس کی ابتدائی ڈی این اے رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق بچی کے کپڑوں سے کم از کم تین افراد کا ڈی این اے ملا ہے۔ پولیس کے مطابق اس لرزہ خیز واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ابتدائی طور پر 14 افراد اور بعد میں مزید کئی مشتبہ افراد کے ڈی این اے سیمپلز لیے گئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کے قتل میں اس کی چچی اور دیگر رشتہ دار ملوث ہیں، جنہوں نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو گھر کے اندر رکھا اور موقع نہ ملنے پر اسے باہر پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس جرم میں چچی کے شوہر کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا، تاہم دیگر افراد کے ملوث ہونے کے امکان کے تحت مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026