روس کا کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ عسکری معاہدے ختم کرنے کا اعلان
Web Desk
6 December 2025
روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ عسکری تعاون کے تین معاہدے باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے جاری شدہ حکم نامہ حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں معاہدے مختلف برسوں میں ماسکو میں طے پائے تھے۔ کینیڈا کے ساتھ فوجی نوعیت کے دوروں کا معاہدہ 20 نومبر 1989 ، فرانس کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 جبکہ پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کا معاہدہ 4 اگست 2000 کو طے پایا تھا۔
حکم نامے میں ان تمام معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اب یہ تینوں معاہدے مؤثر طور پر ختم کر دیے گئے ہیں۔
مزید یہ کہ روس کی وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کینیڈا، فرانس اور پرتگال کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کرے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر
15 October 2026
ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان
15 October 2026
زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
15 October 2026
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی
15 October 2026
الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
15 October 2026
پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر
15 October 2026
انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر
15 October 2026
کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار
15 October 2026