LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کا موریطانیہ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق امریکی بیان پر ناظم الامور کو ڈی مارش اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی الوداعی ملاقات بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ

گوگل نے اینڈرائیڈ 16 میں سکیورٹی خامی کی تصدیق کر دی

Web Desk

21 July 2026

ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 16 میں ’آتھنٹیکیشن بائی پاس‘ نامی ایک سنگین سیکیورٹی خامی سامنے آئی ہے، جس کے ذریعے مخصوص حالات میں فون کا لاک سکرین حفاظتی نظام بائی پاس کیا جا سکتا ہے۔ یہ مسئلہ مصنوعی ذہانت کے اسسٹنٹ ’جیمینائی‘ کے لاک سکرین فیچر سے جڑا ہے، جہاں اگر صارف نے واٹس ایپ یا دیگر میسجنگ ایپس تک رسائی بند بھی کر رکھی ہو تو ’ایڈ اٹیچمنٹ‘ اور ’کنٹینیو‘ بٹن کو ایک ساتھ دبا کر پِن (PIN) کی تصدیق کے بغیر ان ایپس کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ خامی مئی سے گوگل کے علم میں ہے اور یہ صرف پکسل فونز تک محدود نہیں بلکہ دیگر برانڈز کی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ گوگل نے اس مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے صارفین کو جلد اصلاحی اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ سائبر سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹ آتے ہی اپنا فون فوری اپ ڈیٹ کریں۔