LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف، پٹرول مزید مہنگا کر دیا میر رضا قتل کیس، جبران ناصر کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، تفتیشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

لاہور کینٹ کچہری سے ملزمان فرار معاملہ: انسپکٹر سمیت 9 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

Web Desk

20 July 2026

صوبائی دارالحکومت میں کینٹ کچہری سے چار ملزمان کے فرار ہونے کے سنگین واقعے پر ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر سمیت 9 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج کیے گئے اس مقدمے میں سپرویژن آفیسر انسپکٹر عامر، محرر فلک شیر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 6 کانسٹیبلز کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے فوراً بعد غفلت کا مظاہرہ کرنے والے تمام متعلقہ اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کچہری سے فرار ہونے والے چار ملزمان میں سے ایک کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، جبکہ باقی تین مفرور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کو جلد ہی دوبارہ قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا اور فرائض میں مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔