LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف، پٹرول مزید مہنگا کر دیا میر رضا قتل کیس، جبران ناصر کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، تفتیشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمان کا حماس کے نو منتخب سربراہ خلیل الحیہ کو تہنیتی خط، مبارکباد پیش

Web Desk

20 July 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حماس کے نو منتخب سربراہ خلیل الحیہ کو ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے خلیل الحیہ کو تنظیم کی اعلیٰ قیادت سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اور پوری جماعت اسلامی کی جانب سے انہیں حماس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں، اور یہ بھاری ذمہ داری شہید یحییٰ السنوار جیسے عظیم قائد کے بعد ان کے سپرد ہوئی ہے۔ انہوں نے فلسطینی شہداء کی بے مثال قربانیوں اور ان کے پاکیزہ خون کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ خلیل الحیہ کی جدوجہد میں برکت عطا فرمائے اور فلسطینی عوام کو کامل آزادی اور فتح سے سرفراز کرے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید دعا کی کہ پروردگار فلسطین، امتِ مسلمہ اور دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کو ظلم و جبر سے نجات عطا فرمائے۔