LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح کیلئے نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کریں گے: وزیراعظم وفاق نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے، پہلےمنصوبوں پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی بھارتی آبی جارحیت پر ٹاسک فورس قائم کریں گے: مراد علی شاہ ’60 فیصد سے زائد امریکی عوام ایران امریکا امن معاہدے کے حامی ہیں’، ٹرمپ نے سروے نتائج شیئر کردیے بحیرہ جنوبی چین میں جھڑپ، چین اور فلپائن کے فوجی آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر آئی ایم ایف کی نئی شرائط پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں، عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگیں بھارتی نوجوان یک زبان، کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں مودی کے استعفیٰ کا مطالبہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے حصص بازاروں کو ہلا کر رکھ دیا طلبہ کی مدد کیلئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا انسانی روبوٹ متعارف امریکا کے مسلسل دسویں رات حملے، ایران کی کویت اور بحرین میں جوابی کارروائی پہلی بار AI نے دوسری اے آئی کمپنی کو ہیک کر دیا گوگل نے اینڈرائیڈ 16 میں سکیورٹی خامی کی تصدیق کر دی

شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس، وکیل کی درخواست پر دلائل طلب

Web Desk

20 July 2026

لاہور کی سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے ایسوسی ایٹ وکیل نے استدعا کی کہ سینئر وکیل کراچی کی عدالت میں مصروف ہیں، اس لیے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت کی جائے۔ فاضل عدالت نے ایسوسی ایٹ وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقات کی درخواست پر فریقین کے وکلاء سے 22 جولائی تک دلائل طلب کر لیے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے کا ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔