مال بردار ٹرین کی بوگیاں ڈی ریل ہونے سے ٹریک تاحال بند، بحالی کا کام جاری
Web Desk
20 July 2026
وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی متعدد بوگیاں ڈی ریل ہونے کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریکس پر ٹرینوں کی آمد و رفت تاحال معطل ہے۔ حادثے کی شدت کے باعث اپ ریلوے ٹریک 1 کلومیٹر سے زائد حصے تک اکھڑ کر شدید متاثر ہوا ہے جبکہ ڈاؤن ٹریک کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور بحالی کا کام شروع کر دیا جو مسلسل جاری ہے۔ حکام کے مطابق بحالی کا عمل دو مرحلوں میں انجام دیا جا رہا ہے؛ پہلے مرحلے میں ڈی ریل ہونے والی بوگیوں کو پٹری سے ہٹایا جا رہا ہے، جس کے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کی جا رہی ہے کہ ڈاؤن ٹریک کو آج شام تک مکمل کر کے ریلوے ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کر دیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح کیلئے نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کریں گے: وزیراعظم
21 July 2026
وفاق نے صوبوں سے نئے ترقیاتی ایجنڈے، پہلےمنصوبوں پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی
21 July 2026
اعجاز چوہدری کا سزا معطلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
21 July 2026
بھارتی آبی جارحیت پر ٹاسک فورس قائم کریں گے: مراد علی شاہ
21 July 2026
’60 فیصد سے زائد امریکی عوام ایران امریکا امن معاہدے کے حامی ہیں’، ٹرمپ نے سروے نتائج شیئر کردیے
21 July 2026
بحیرہ جنوبی چین میں جھڑپ، چین اور فلپائن کے فوجی آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل
21 July 2026
کراچی: مبینہ زیادتی کے بعد ڈھائی سالہ بچی کا قتل، کپڑوں سے 3 افراد کا ڈی این اے مل گیا
21 July 2026
گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر آئی ایم ایف کی نئی شرائط
21 July 2026