لاکھوں نوجوان بنوقابل پروگرام میں رجسٹرڈ، جلد آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے: حافظ نعیم
Web Desk
19 July 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے الخدمت کے ‘بنو قابل’ پروجیکٹ کے چوتھے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام کے تحت اب تک 16 لاکھ سے زائد نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور جماعت اسلامی جلد ہی ملک میں ایک جدید آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے جا رہی ہے۔ کراچی میں منعقدہ اس تقریب کو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گریجویشن تقریب قرار دیتے ہوئے انہوں نے کورسز مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور واضح کیا کہ جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف کورسز مکمل طور پر مفت کروائے ہیں اور اس مد میں ایک پائی بھی وصول نہیں کی گئی۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت شہریوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، مگر حکمرانوں نے نوجوانوں پر تعلیم اور روزگار کے دروازے بند کر رکھے ہیں، جبکہ کراچی کے سرکاری اسکول اور جامعات بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں 18 سے 20 ارب ڈالر کمانے کی صلاحیت موجود ہے، جو ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی نئی منزلوں پر لے جا سکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مایوسی کا شکار ہونے کے بجائے اتحاد، محنت اور کردار سازی کو اپنا شعار بنائیں اور منشیات کے خلاف مہم کا حصہ بنیں۔ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ تعلیم، انصاف اور یکساں مواقع فراہم کرنے سے حل ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنو قابل پروگرام بلاامتیاز تمام پاکستانیوں کے لیے ہے اور اس میں اقلیتی برادری کے نوجوان بھی برابر کے شریک ہیں۔
متعلقہ عنوانات
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
20 August 2026
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف، پٹرول مزید مہنگا کر دیا
20 August 2026
میر رضا قتل کیس، جبران ناصر کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، تفتیشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
20 August 2026
حکومت کا ملکی پرائیویٹ ایکویٹی نظام مضبوط بنانے، طویل مدتی سرمایہ کاری کے فروغ کا فیصلہ
20 August 2026
صدر آصف زرداری سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی، وفاقی ٹیکس محتسب اور بینکنگ محتسب کی ملاقاتیں
20 August 2026
اشیائے خورو نوش کے 491 نمونوں کی جانچ، متعدد اشیا غیر معیاری ہونے کا انکشاف
20 August 2026
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، بحری سلامتی کی صورتحال کا جائزہ
20 August 2026