LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی

کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی

Web Desk

19 July 2026

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند آج  ایک اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، کینیڈین وزیر خارجہ یہ دورہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی خصوصی دعوت پر کر رہی ہیں۔ وزارتِ خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد انیتا آنند کا یہ پاکستان کا پہلا باضابطہ دورہ ہوگا، جس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین اعلیٰ سطح کے دوطرفہ مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں پاک-کینیڈا تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط (پبلک ٹو پبلک کانٹیکٹ) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔ اپنے قیام کے دوران کینیڈین وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گی، جہاں باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین ہمیشہ سے خوشگوار دوطرفہ تعلقات قائم رہے ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔