نورین نیازی کا بیان افسوسناک، فوری معافی مانگیں: عون چودھری
Web Desk
19 July 2026
وزیرِ مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی جانب سے ‘معرکۂ حق’ سے متعلق دیے گئے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے سراسر منافی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں عون چودھری نے کہا کہ نورین نیازی کے اس بیان سے پوری قوم کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، اس لیے انہیں اپنے الفاظ پر فوراً قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے اندر موجود بعض عناصر اس وقت ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں جن کی سیاست کا واحد مقصد ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانا ہے۔ وزیرِ مملکت کا مزید کہنا تھا کہ معرکۂ حق ہماری قومی فخر کی علامت ہے جس کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے، کیونکہ پاکستان کی سلامتی اور شناخت ہر چیز سے مقدم ہے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یاد دلایا کہ ہماری فورسز نے ہمیشہ دشمن کو دھول چٹائی ہے اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن
19 August 2026
وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
19 August 2026
محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ
19 August 2026
انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار
19 August 2026
حکومت نے ڈیزل 5 روپے 27 پیسے اور پٹرول 3 روپے 34 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا
18 August 2026
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر دھرنے دیں گے: حافظ نعیم الرحمان
18 August 2026