LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ترجیحی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس: عدالت کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم امریکا کا بوشہر میں زیر تعمیر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ خطے کیلئے خطرناک ہے: ایران وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ شہباز شریف کے ہتکِ عزت دعوے کا کیس، وکیل کی درخواست پر دلائل طلب قائمہ کمیٹیوں میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے مشروط عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ایران مختلف ذرائع سے مذاکرات کی خواہش کا اشارہ دے رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ وزیراعظم کی قومی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اعلیٰ معیار کیساتھ مکمل کرنے کی ہدایت مال بردار ٹرین کی بوگیاں ڈی ریل ہونے سے ٹریک تاحال بند، بحالی کا کام جاری امریکی فوجیوں کو مارنے کے جواب میں ہم نے آج ایران پر شدید حملہ کیا: ٹرمپ امریکا کی مسلسل نویں رات ایران پر بمباری، کئی شہروں میں دھماکے ایران نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا: کویتی حکام اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا اعزاز؛ رانا مشہود نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ‘ٹریونڈا’ دنیا کے سامنے پیش کر دی

عمرہ زائرین میں 22 فیصد سے زائد اضافہ، پاکستان پہلے نمبر پر آگیا

Web Desk

19 July 2026

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے آنے والے معتمرین میں پاکستانی زائرین کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔ وزارت کے مطابق 15 ذوالحج 1448 ہجری سے شروع ہونے والے عمرہ سیزن کے پہلے ڈیڑھ ماہ، یعنی 29 محرم 1448 ہجری تک 9 لاکھ سے زائد زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، جن میں پاکستان سے تقریباً 2 لاکھ، انڈونیشیا سے 1 لاکھ 70 ہزار اور عراق سے 1 لاکھ 30 ہزار معتمرین شامل ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق عمرہ ویزوں کا اجرا 31 مئی 2026 سے شروع کیا گیا تھا، جبکہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کی آخری تاریخ 15 شوال 1448 ہجری (23 مارچ 2027) اور واپسی کی آخری تاریخ 30 شوال 1448 ہجری (7 اپریل 2027) مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی آئندہ حج کے لیے رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اب تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد آن لائن رجسٹریشن کرا چکے ہیں، جن میں سے 2 لاکھ 46 ہزار عازمین نے سرکاری جبکہ 94 ہزار نے نجی حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔