شاہنواز بھٹو کا یوم شہادت، آصفہ بھٹو، سسی بھٹو کی مزار پر حاضری
Web Desk
18 July 2026
شہید میر شاہنواز بھٹو کا 41واں یومِ شہادت ملک بھر بالخصوص سندھ میں انتہائی عقیدت و احترام اور روایتی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس تاریخی اور سوگوار موقع پر ملک کی خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو نے بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں منعقدہ مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے شہید میر شاہنواز بھٹو کی قربانیوں اور جمہوریت کے لیے ان کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور روح کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ خصوصی قرآن خوانی اور محفلِ دعا میں بھی شرکت کی۔
نوڈیرو میں قرآن خوانی کے بعد خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور سسی بھٹو نے گڑھی خدا بخش بھٹو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ مزار پر حاضری کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکِ پاکستان میں جمہوریت کے مستقل استحکام، امن و امان کے قیام اور غریب عوام کی معاشی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ علاوہ ازیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور سسی بھٹو نے گڑھی خدا بخش کے تاریخی قبرستان میں مدفون قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور شہیدِ جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو سمیت دیگر تمام شہدائے جمہوریت کے مزارات پر بھی حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں
17 November 2026
امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026