LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط، ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی ایران نے شمالی عراق کے کرد علاقے سے ملحق دو سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں ایران کے شمالی عراق میں کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں پر حملے اربیل میں ڈرون حملوں کے بعد امریکی قونصل خانے کا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا

حج 2027 تا 2030: آن لائن رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے متجاوز

Web Desk

18 July 2026

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سال 2027 سے 2030 کے عازمینِ حج کی رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں تیزی سے جاری ہے، اور اب تک گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروانے والے خوش نصیب عازمین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، اب تک حاصل ہونے والی درخواستوں میں سے 2 لاکھ 46 ہزار عازمین نے سرکاری حج سکیم جبکہ 94 ہزار درخواست گزاروں نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کی صوبہ وار اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سے سب سے زیادہ 1 لاکھ 56 ہزار عازمین نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ اس کے بعد سندھ سے 1 لاکھ، خیبرپختونخوا سے 51 ہزار، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 15 ہزار، بلوچستان سے 12 ہزار، آزاد کشمیر سے 2 ہزار 600 اور گلگت بلتستان سے 1 ہزار 200 عازمین اپنی رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حج واجبات کی آن لائن وصولی کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ تمام رجسٹرڈ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا معلومات کے لیے وزارت کی آفیشل “پاک حج” ایپ یا حج ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔ علاوہ ازیں، وزارتِ مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں پر زور دیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے دوران اپنے کوائف بالکل درست فراہم کریں اور گروپ کی صورت میں حج پر جانے کے لیے صرف اپنے فیملی ممبران کو ہی شامل کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی قانونی یا انتظامی دشواری سے بچا جا سکے۔