کشمیر پاکستان کی شہ رگ، کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی: مریم اورنگزیب
Web Desk
18 July 2026
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔ پنجاب کے شہر گوجرخان میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت کشمیر میں 100 ارب روپے مالیت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، کیونکہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور کشمیر کے فیصلے کشمیر کی دھرتی پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر بہادری سے لڑا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پھیلے ترقیاتی منصوبے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جنہیں عوام نے تین مرتبہ ملک کا وزیراعظم منتخب کیا اور آج ملک کے ہر خطے میں ان کے کاموں کے نقوش موجود ہیں۔
اپنے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر نے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر الزام تراشی کرنے والے اپنے صوبوں میں عوام کی خدمت کے لیے کوئی نمایاں کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ووٹ مانگنے والوں سے ان کی کارکردگی کا حساب ضرور لیں اور پوچھیں کہ انہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں کیا کیا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت اس وقت صوبے میں عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے اور مختلف شعبوں میں فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست
19 July 2026
عمرہ زائرین میں 22 فیصد سے زائد اضافہ، پاکستان پہلے نمبر پر آگیا
19 July 2026
ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ
19 July 2026
امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے
19 July 2026
فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟
19 July 2026
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
19 July 2026
طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط،
19 July 2026
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے
19 July 2026