لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد
Web Desk
18 July 2026
صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقے گلبرگ میں قائم ایک نجی ہوٹل کے کمرے سے نیدرلینڈز (ہالینڈ) کے رہائشی ایک غیر ملکی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ‘بگ’ نامی غیر ملکی شہری ہوٹل کے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ ابتدائی طور پر سامنے نہیں آسکی ہے، تاہم حقائق کا پتہ لگانے کے لیے ہوٹل انتظامیہ سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے سائنسی و روایتی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا تعین ممکن ہو سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
لندن میں بیٹھے ‘کاٹھے کشمیری’ تقسیم نہ پھیلائیں: خواجہ آصف
18 July 2026
قطر کی ایران کے حملوں کی مذمت، علاقائی استحکام پر تشویش
18 July 2026
شاہنواز بھٹو کا یوم شہادت، آصفہ بھٹو، سسی بھٹو کی مزار پر حاضری
18 July 2026
امریکی خلاف ورزیوں نے واضح کر دیا امریکی صدر کے دستخط بے معنی ہیں: مجتبیٰ خامنہ ای
18 July 2026
بلاول بھٹو، سرفراز بگٹی ملاقات، بلوچستان میں قیام امن کے لیے اے پی سی بلانے پر اتفاق
18 July 2026
پاک چین فارما کانفرنس، ایک ارب ڈالر کے قریب سرمایہ کاری و تجارتی معاہدے
18 July 2026
امریکا کے خلاف عالمی مذمت ہونی چاہئے: ایرانی سفیر
18 July 2026
پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی متعارف، سرمایہ کاروں کو 10 سالہ ٹیکس چھوٹ کا اعلان
18 July 2026