LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ

مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ

Web Desk

18 July 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ایک اہم ترین اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے 53ویں اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اگلا باقاعدہ اجلاس اگست 2026 میں بلانے کی سفارش کی ہے، جبکہ آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور اہم قومی امور پر گہرائی سے مشاورت بھی کی گئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تعاون پر مبنی وفاقی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطے اور ہم آہنگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قومی مفاد میں بروقت اور دور رس فیصلوں کے لیے وفاق اور صوبوں کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، اور حکومت وفاقی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر ادارہ جاتی تعاون کا سلسلہ مستقل جاری رکھے گی۔