LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ

مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت

Web Desk

18 July 2026

حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت کا ایک انتہائی اہم اور اسٹریٹجک اجلاس مری میں منعقد ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور شریف خاندان کے دیگر قریبی افراد نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور وہاں آئندہ ہونے والے انتخابات کی حکمتِ عملی پر گہرائی سے مشاورت کی گئی، جبکہ میاں نواز شریف کے میرپور میں ہونے والے آئندہ عوامی جلسے کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیادی وجوہات اور معاشی مجبوریوں سے آگاہ کیا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں خطے میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی