LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Web Desk

18 July 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں عدم پیشی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر ایوب کو باقاعدہ اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی، جہاں عدالت کی جانب سے مسلسل طلبی اور نوٹسز کے باوجود عمر ایوب کی جانب سے مسلسل غیر حاضری کا مظاہرہ کیا گیا، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی سنگین خلاف ورزی، کارِ سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں اب انہیں قانونی طور پر مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔