چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم
Web Desk
17 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دواسازی کے شعبے میں تعاون سے ملک میں سستی و معیاری ادویات کی دستیابی، نئی سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے چین کو پاکستان کا مخلص اور آزمودہ دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کا مضبوط پل ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ بزنس ٹو بزنس (B2B) شراکت داری کے ذریعے مقامی دواسازی کی صنعت کو جدید چینی ٹیکنالوجی اور مہارت سے لیس کیا جائے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کا بھی تذکرہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے باعث ہی ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں مفاحناتی یادداشت پر دستخط ممکن ہو سکے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ یہ فارماسیوٹیکل شراکت داری مستقبل میں ملکی معیشت اور برآمدات کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس
17 July 2026
عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری
17 July 2026
آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی
17 July 2026
ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
17 July 2026
صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت
17 July 2026
امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا
17 July 2026
کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو
17 July 2026
استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ
17 July 2026