LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے پورٹ قاسم کی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: معظم الیاس عام انتخابات 2026: آزاد کشمیر میں جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری آزاد کشمیر عام انتخابات 27 جولائی کو، 45 حلقوں میں پولنگ ہوگی ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر حملے کی سخت مذمت امریکہ نے 85 پاکستانی طلبہ و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس سے نواز دیا کشمیر کے مسائل حل کیلئے’ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن‘ کمیشن قائم کیا جائے: بلاول بھٹو استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ چین کے فارماسیوٹیکل تعاون سے سستی ادویات، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم سونے کی قیمت میں بڑی کمی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، متعدد زخمی واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی بلھے شاہ ایکسپریس کی بحالی، لاہور ریلوے سٹیشن اپ گریڈ، نئی ٹرینوں کا اعلان اینڈی برنہم برطانوی لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، آئندہ ہفتے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم

واٹس ایپ ہیکنگ سے بچاؤ، این سی سی آئی اے کا ایکشن پلان، ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی

Web Desk

17 July 2026

ڈی جی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) خرم علی نے پاکستان میں واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیک شدہ واٹس ایپ اکاؤنٹس کی جلد بحالی میں شہریوں کی رہنمائی کے لیے ایک آن لائن ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے، جبکہ ‘میٹا’ کے تعاون سے مقامی زبانوں میں عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔ ڈی جی نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویریفکیشن لازمی فعال کریں اور اپنا او ٹی پی (OTP) یا کوئی بھی خفیہ کوڈ کسی سے شیئر نہ کریں، کیونکہ او ٹی پی شیئر کرنا ہیکنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں سرگرم کئی سائبر کرائم گینگز کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور او ٹی پی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے۔