مریم نواز کی ڈپٹی کمشنرز کو’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت
Web Desk
17 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو “سانجھی سبزی” پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس منفرد پراجیکٹ کا آغاز مظفر گڑھ میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان طاہر جپہ کی نگرانی میں کرسچن برادری کے گاؤں سے کیا گیا ہے، جہاں اربن سرکاری عمارتوں اور دیہی علاقوں میں خالی سرکاری اراضی پر عوام کے لیے موسمی سبزیاں کاشت کر کے ضرورت مند افراد کو بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ مظفر گڑھ میں محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ، فارسٹ، ایجوکیشن اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے متصل ۱۳۹ کنال کے ۱۴۰ پلاٹس پر یہ سبزیاں اگائی جا رہی ہیں اور عوام بھی اس میں رضاکارانہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی سی مظفر گڑھ سے ملاقات میں ان کے اس عوامی فلاحی اقدام کو زبردست سراہتے ہوئے انہیں “چیف منسٹر میرٹ بیج” اور ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا اور اس منصوبے کو پورے پنجاب میں نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
چین، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی پر زور
17 July 2026
معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
پاکستان کی سوڈان میں جاری جنگی مظالم کی شدید مذمت، جنگی جرائم پر احتساب کا مطالبہ
17 July 2026
اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، سی پیک 2.0 پر پیش رفت کا جائزہ
17 July 2026