LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام

Web Desk

17 July 2026

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہما سلیم نے ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر ہراسانی، ذہنی تشدد، بلیک میلنگ اور کردار کشی کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے باقاعدہ قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ہما سلیم نے دعویٰ کیا کہ تعلق ختم ہونے کے باوجود مذکورہ کرکٹر نے انہیں ذہنی طور پر ہراساں کرنا جاری رکھا اور جب بھی انہوں نے اپنی زندگی اور شوبز کیرئیر میں آگے بڑھنے کی کوشش کی، انہیں پریشان کیا گیا۔ ماڈل کا الزام ہے کہ کرکٹر اور ان کے خاندان نے مل کر ان کی کردار کشی کی منظم مہم چلائی اور ان کے پیشہ ورانہ حلقے، دوستوں اور خاندان کے لوگوں کو منفی پیغامات بھیج کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

ہما سلیم نے کرکٹر کا نام ظاہر کیے بغیر انہیں “دھوکے باز، فراڈی اور خواتین کا استحصال کرنے والا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی خاتون خود کو اس وقت تک عوامی تنقید کے لیے پیش نہیں کرتی جب تک اس کے پاس تمام راستے بند نہ ہو جائیں۔ انہوں نے ایک اور سنگین دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مذکورہ کرکٹر کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فنڈز ہوٹلوں میں مبینہ طور پر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ اداکارہ کے مطابق ان کی قانونی ٹیم دستاویزی شواہد مرتب کر رہی ہے جو آئندہ چند روز میں قانونی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی پبلک کر دیے جائیں گے۔ تاحال کسی کرکٹر یا پی سی بی کی جانب سے ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔