غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، القسام کمانڈر سمیت 5 فلسطینی شہید
Web Desk
17 July 2026
غزہ پٹی پر اسرائیل کی تازہ ترین وحشیانہ کارروائیوں میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ان اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دیر البلح میں ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے اسنائپر یونٹ کے اہم کمانڈر عمر ابو قاسم کو نشانہ بنایا ہے۔
فلسطینی طبی ذرائع نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس فضائی کارروائی میں عمر ابو قاسم، ان کی اہلیہ اور 6 سالہ بیٹی موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ ان کی ایک کمسن بیٹی شدید زخمی ہوئی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا موقف ہے کہ عمر ابو قاسم غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فورسز پر کیے جانے والے متعدد حملوں میں براہِ راست ملوث تھے، تاہم اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی طرف سے فی الحال فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے
متعلقہ عنوانات
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے
17 July 2026
چینی حکومت چاہتی ہے کہ امریکی صدر الیکشن ہار جائیں، ٹرمپ کا الزام
17 July 2026