LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بحال صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ

مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی

Web Desk

16 July 2026

پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں ایک دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے وقت ایک دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار تمام افراد مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، مریم نواز عارف والا میں “نواز شریف اسکول آف ایمیننس” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں تو ہیلی کاپٹر کے اترنے کے دوران ہوا کے شدید دباؤ کے باعث قریبی دیوار منہدم ہو گئی۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں ہیلی کاپٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی بالکل محفوظ ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔