ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
Web Desk
16 July 2026
کراچی کی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے اہم تفتیشی رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس کی کاپی تھری سکس فائیو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پولیس نے قتل کے اس ہائی پروفائل کیس میں ایک لڑکی سمیت تین ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ مقتول ڈاکٹر آکاش سے چھینی گئی ۲۰ لاکھ روپے کی رقم تاحال برآمد نہیں کی جا سکی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان سریش، رام چند اور انیل کو ابتدائی طور پر اسلحہ ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران انہوں نے ڈاکٹر آکاش کو لوٹنے اور قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مفرور ساتھیوں کے ہمراہ کلفٹن تین تلوار کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص سے رقم چھینی تو وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں انہوں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ ان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان انتہائی خطرناک اور عادی جرائم پیشہ ہیں جن کی شناخت پریڈ کرانا اور دیگر مقدمات میں انٹروگیشن کرنا ابھی باقی ہے، جبکہ مفرور ملزمان اسلم پنہور، ایک لڑکی اور ایک نامعلوم موٹے شخص کی گرفتاری اور چھینی گئی رقم کی برآمدگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
16 July 2026
نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ
16 July 2026
کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس
16 July 2026
نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی
16 July 2026