مراعات میں اضافہ، بلیو پاسپورٹ بل کی منظوری شرمناک ہے: احسن اقبال
Web Desk
16 July 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات میں اضافے اور ان کے اہلِ خانہ کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے سے متعلق ترمیمی بل پر سخت ترین ردعمل دیتے ہوئے اسے “شرمناک” قرار دے دیا ہے۔ احسن اقبال نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے اراکینِ پارلیمنٹ کی اہلیہ اور 28 سال تک کی عمر کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ کی فراہمی کی منظوری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک فیصلہ قرار دیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گرین پاسپورٹ پاکستان کی اصل پہچان، وقار اور قومی شان کی علامت ہے اور ایسے خود غرضانہ قوانین ملک کے مجموعی تشخص اور قومی وقار کو بری طرح مجروح کرتے ہیں، جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں قومی مفاد کے منافی اشرافیہ کو نوازنے اور مراعات دینے کے بجائے عوامی فلاح و بہبود اور معاشی بحالی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی
16 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ
16 July 2026
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
16 July 2026
لوئر دیر میں مقابلہ، 3 اہلکار شہید 15 زخمی، بنوں میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرادی
16 July 2026
پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب
16 July 2026
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
16 July 2026
پاکستان میں مقامی سطح پر 5Gفونز کی تیاری میں اضافہ، رجسٹرڈ ڈیوائسز 38 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
16 July 2026
بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری
16 July 2026