ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق 7زخمی
Web Desk
16 July 2026
پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر واقع انڈس ہائی وے پر ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکالا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر گاڑی کو سڑک سے ہٹایا اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی
16 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ
16 July 2026
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
16 July 2026
لوئر دیر میں مقابلہ، 3 اہلکار شہید 15 زخمی، بنوں میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرادی
16 July 2026
پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب
16 July 2026
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
16 July 2026
پاکستان میں مقامی سطح پر 5Gفونز کی تیاری میں اضافہ، رجسٹرڈ ڈیوائسز 38 لاکھ سے تجاوز کر گئیں
16 July 2026
بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری
16 July 2026