LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی

اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

Web Desk

15 July 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے اہم ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اس ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے دنیا بھر میں قدرتی آفات اور تنازعات کے دوران انسانی امداد کی فوری اور بلا تعطل فراہمی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) کے کلیدی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان میں ماضی میں آنے والی موسمیاتی آفات کے دوران اوچا کی گراں قدر خدمات کی خصوصی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اوچا کے جاری فلاحی منصوبوں اور انسانی ہمدردی کے کاموں میں اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ دوسری جانب، اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کیا اور اقوام متحدہ کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستان کے فعال اور گراں قدر کردار کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔