LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ صوبوں کی تعداد 32 ہو یا 12، فیصلہ اتفاق رائے سے ہو گا: رانا ثنا اللہ اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار، یکم دسمبر سے کریک ڈاؤن ہو گا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری ابوظبی: روسی ایم ایم اے فائٹر عثمان نورماگومیدوف جیل سے رہا، جرمانے میں 50 فیصد کمی

وفاقی آئینی عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف انکوائری کا حکم معطل کر دیا

Web Desk

15 July 2026

وفاقی آئینی عدالت (سپریم کورٹ) نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ انکوائری کا حکم معطل کر دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز روکنے اور فیل ہونے والے امیدواروں کے پرچے دوبارہ چیک کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر بھی حکمِ امتناع جاری کر دیا ہے۔ کمیشن کی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامے میں ہی حتمی ریلیف دے دیا ہے، جبکہ کمیشن کے وکیل حافظ احسان کھوکھر نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے اور آئین کے تحت درخواست میں کی گئی استدعا سے بڑھ کر فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب، ناکام امیدواروں کے وکلاء نے دلیل دی کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کرپشن اور اقربا پروری کا گڑھ بن چکا ہے، جسے ماضی میں بھی ہائیکورٹ ختم کرنے کا حکم دے چکی ہے اور بعد میں نئے قواعد کے تحت اسے فعال کیا گیا۔ کمیشن کے وکیل نے عمومی الزامات کو کیس سے غیر متعلقہ قرار دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔