ڈاکٹر آکاش قتل کیس: 36 گھنٹوں میں 3 ملزمان گرفتار، ڈی آئی جی ساؤتھ
Web Desk
15 July 2026
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے علاقے فریئر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے ڈاکٹر آکاش کے کیس میں ملوث تینوں مرکزی ملزمان کو پولیس نے واردات کے محض 36 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی کار اور موٹر سائیکل کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔ کراچی میں ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ مقتول ڈاکٹر آکاش جب بینک پہنچے تو ملزمان وہاں پہلے سے موجود تھے، جہاں ایک ملزم نے ریکی کر کے اپنے ساتھیوں کو اطلاع دی جس کے بعد واردات انجام دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس نے 100 سے زائد سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لے کر ملزمان کی شناخت کی، جس کے بعد ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار تینوں ملزمان کو دھر لیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ہندو برادری سے ہے جن کے قبضے سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے
متعلقہ عنوانات
آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
15 July 2026
عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے
15 July 2026
حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
15 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
15 July 2026
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا
15 July 2026
آزاد کشمیر بحران؛ بلاول بھٹو کا جے کے جے اے اے سی کو خط، دھرنے معطل کرنے کی اپیل
15 July 2026
رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم
15 July 2026
مونال ریسٹورنٹ مسمار کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا تحریری حکم جاری کر دیا
15 July 2026