LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو

کاہنہ: گھریلو ناچاقی پر شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق، 2 ملزم گرفتار

Web Desk

15 July 2026

کاہنہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کر کے اپنی 35 سالہ بیوی کو قتل کر دیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقتولہ کے شوہر سلمان اور اس کے بھائی عثمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے معمولی گھریلو ناچاقی پر 35 سالہ جانپری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی جاوید کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے اور ملوث ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔