اپریل 2027 تک ڈبلیو ایچ او میچیورٹی لیول 3 حاصل کر لیں گے: مصطفیٰ کمال
Web Desk
15 July 2026
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان میں نمائندے نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے لیے ڈبلیو ایچ او میچیورٹی لیول 3 (ML-3) کے حصول کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے پاکستان کے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے لیے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی قیادت اور عزم کو سراہا، جبکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے پاکستان کی پہلی ‘قومی ویکسین پالیسی’ کی منظوری کو ملکی صحت کے شعبے کے لیے ایک تاریخی اور انقلابی اقدام قرار دیا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی معاونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے ڈبلیو ایچ او میچیورٹی لیول 3 کے حصول کی کوششوں میں عالمی ادارے کا تعاون انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا جائے گا، تاکہ اس ہدف کے حصول کے لیے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور وفاق و صوبوں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ مصطفیٰ کمال نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپریل 2027 تک یہ درجہ حاصل کر لے گا، جس سے ملکی دواساز برآمدات اور عالمی مسابقتی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور پاکستان کو دنیا بھر کی تقریباً 160 فارماسیوٹیکل منڈیوں تک آسان رسائی حاصل ہو جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026