LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی

دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ

Web Desk

14 July 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمیں بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا پڑے گا اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو اپنا اپنا فرض ایمانداری سے بجا لانا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آج ہی ایران سے ایک جنازے اور تدفین میں شرکت کے بعد پاکستان واپس پہنچے ہیں۔ ملکی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے اندر دہشت گرد عناصر موجود ہیں اور گزشتہ چھ سے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے، جس سے خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے صوبے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر ٹیرارزم (دہشت گردی کا تدارک) صوبائی اور وفاقی دونوں سطحوں پر دیکھا جاتا ہے، تاہم سرحدوں کی حفاظت اور نگرانی وفاقی اداروں کا بنیادی کام ہے۔ وفاقی اداروں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ دہشت گرد سرحد پار کر کے ملک یا صوبوں میں داخل نہ ہو سکیں اور اس دراندازی کو ہر صورت روکا جائے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ صوبے کے تمام انتظامی اور حکومتی معاملات کو مکمل شفافیت کے ساتھ چلایا جائے۔