LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا آزاد کشمیر بحران؛ بلاول بھٹو کا جے کے جے اے اے سی کو خط، دھرنے معطل کرنے کی اپیل گھڑیاں آگے پیچھے کرنے کا جھنجھٹ ختم؛ امریکی ایوانِ نمائندگان میں سال بھر ’ڈے لائٹ سیونگ ٹائم‘ مستقل کرنے کا بل منظور رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف انکوائری کا حکم معطل کر دیا آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا شہدا کی توہین ناقابلِ قبول، مولانا فضل الرحمان قوم سے معافی مانگیں: سپیکر پنجاب اسمبلی شہدأ کی توہین ناقابل برداشت ہے، فوجی جوانوں اور اہلخانہ سے معذرت کرتا ہوں، طاہر اشرفی امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری اور 7 فوجی شہید، ایران کا بھرپور جواب دینے کا اعلان پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا آغاز، پروسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان بڑھتی آبادی ملک کو درپیش بڑا چیلنج، بروقت اقدامات ناگزیر ہیں: وزیر خزانہ وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو مون سون میں صوبوں کیساتھ بہتر روابط کی ہدایت

کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم

Web Desk

14 July 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر مبنی کیش لیس نظام میں منتقل کرنے سے پائیدار معاشی ترقی، شفافیت اور مالیاتی نظام کی بہتری کو فروغ ملے گا۔ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کرنے والے فعال مرچنٹس کی تعداد 300 فیصد اضافے کے ساتھ 20 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ملک میں موبائل بینکنگ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ بریفنگ کے مطابق، نادرا کی 99 فیصد ادائیگیاں اب ڈیجیٹل ہو چکی ہیں اور نقد ادائیگیوں کا تناسب 71 فیصد سے کم ہو کر صرف ایک فیصد رہ گیا ہے، جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک کروڑ مستحقین کو تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بیرونِ ملک سے آنے والی ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کی ہدایت جاری کی اور بتایا کہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی حتمی رپورٹ نومبر 2026 میں پیش کی جائے گی۔