LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی کردی فلسطینی صدر کا جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب، غزہ میں قتل عام روکنے کا مطالبہ یورپی پارلیمانی وفد کی اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات، جی ایس پی پلس پر تبادلہ خیال اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری کے پی پولیس ایکٹ وفاقی قوانین سے متصادم ہے: بیرسٹر عقیل ملک مکہ، طائف اور تبوک میں خطرے کی وارننگ ختم، سعودی سول ڈیفنس کا اعلان حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

14 July 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائم سے نمٹنے اور دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیرِ داخلہ نے اس ملاقات کو انتہائی خوشگوار اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ گفتگو کے دوران غیر قانونی امیگریشن، انسدادِ دہشت گردی اور آفیسرز ایکسچینج جیسے تربیتی پروگراموں سمیت سائبر تحقیقات کے لیے جدید وسائل اور تکنیکی معاونت کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے لیے ایک مؤثر اور تعمیری شراکت دار قرار دیا۔ دوسری جانب، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بھی پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے پاکستان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔