عون چودھری کا فضل الرحمان سے شہدا کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ
Web Desk
14 July 2026
وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ متنازع بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان سے شہداء کے لواحقین اور پوری قوم سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عون چودھری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ شہادت کسی نوکری یا تنخواہ کی مرہونِ منت نہیں ہوتی، بلکہ یہ عظیم رتبہ حب الوطنی، غیر متزلزل ایمان اور مادرِ وطن کے لیے جان نچھاور کرنے کے سچے جذبۂ قربانی سے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج کے جوان وطنِ عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور پوری قوم ان کی اس لازوال قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، جو وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے سرفروشوں اور ان کے دکھی اہلخانہ کی کھلی توہین ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں اور اس کے عظیم شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج پاکستان کو پوری دنیا میں عزت کا مقام ملا ہے اور انہی کی بدولت پوری قوم امن و سکون کی زندگی گزار رہی ہے۔ عون چودھری نے اعادہ کیا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور ان کی قربانیوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 July 2026
تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
14 July 2026
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری
14 July 2026
ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی
14 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
14 July 2026
پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف
14 July 2026
ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے
14 July 2026