LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر ایران، امریکا کے درمیان جنگ بندی ختم ، مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا ہے: میڈیا رپورٹ امریکی فوج کے ایران پر تیسرے روز بھی فضائی حملے، کئی شہروں میں دھماکے خواجہ محمد آصف نے فضل الرحمان کے بیان کو اخلاقی بے حسی قرار دیدیا امریکی بحری جہاز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا: ایران امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تصدیق کر دی

قومی اتحاد، یکجہتی، اداروں کا احترام ملکی استحکام کیلئے ناگزیر ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

Web Desk

14 July 2026

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ہمیشہ سے عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور قومی استحکام پر مبنی رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، باہمی یکجہتی اور ریاستی اداروں کا احترام ملکی ترقی اور استحکام کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور بقا پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے ملکی دفاع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے لازوال اور بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور قومی سلامتی کے تحفظ میں پاک فوج کا کردار ہمیشہ ناقابلِ فراموش رہے گا۔ ملک احمد خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی متوازن اور جاندار خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف انتہائی مؤثر انداز میں اجاگر ہوا ہے، جبکہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبے بھر میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبے انتہائی تیزی سے جاری ہیں جن کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔