LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ وفاق تک پہنچ گیا، تحقیقات کا حکم ایران میں حالیہ امریکی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا پٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات، پلیٹس ڈیٹا عوامی کرنے کی سفارش پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاڑکانہ میں پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار

Web Desk

13 July 2026

لاڑکانہ پولیس نے ولید کے علاقے میں ایک کامیاب اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے اور ایک بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری کے مطابق، گرفتار ہونے والی خاتون کی شناخت ‘مکول گروپ’ کی سرغنہ ضمیرہ مکول کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے اسے تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون کا پورا خاندان اس مکروہ دھندے میں ملوث ہے، ملزمہ کا شوہر نادر اور بیٹا راشد مکول بھی منشیات فروشی کے درجنوں سنگین مقدمات میں نامزد ہیں اور پہلے ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہیں۔

ایس ایس پی احمد فیصل چودھری نے ملزمہ کے طریقہ کار کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر اور بیٹے کی گرفتاری اور جیل جانے کے بعد ضمیرہ مکول نے منشیات سپلائی کا کام نہیں روکا، بلکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچنے کے لیے معصوم اور کم عمر بچیوں کو بطور ‘سپلائر’ استعمال کرتی تھی اور ان سے منشیات منتقل کرواتی تھی۔ پولیس نے مکول گینگ کی سرغنہ ضمیرہ کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس گھناؤنے نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں اور منشیات خریدنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے تفصیلی تفتیش شروع کر دی ہے۔