مریدکے: تیز رفتار ٹرالر نے کار کو روند ڈالا، ساس اور بہو جاں بحق، 3 افراد زخمی
Web Desk
13 July 2026
لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے کار کو بے دردی سے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق، یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار میں سوار خاندان گوجرانوالہ سے لاہور کی طرف جا رہا تھا۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار ساس اور بہو دم توڑ گئیں، جن کی شناخت 60 سالہ فرزانہ ندیم اور 30 سالہ ثنا حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔
موٹر وے پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ ہولناک حادثہ ٹرالر ڈرائیور کو اچانک نیند کی جھپکی آنے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد بے قابو ٹرالر کار پر چڑھ دوڑا۔ حادثے کے فوری بعد سنگدل ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو الیون ٹو ٹو (1122) کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا اور فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق، زخمیوں میں 3 سالہ بچی میرال، اس کے 40 سالہ والد حمزہ ولد ندیم اور 60 سالہ دادا ندیم ولد یعقوب شامل ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے مفرور ڈرائیور اور ٹرالر کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایبٹ آباد: بیکری میں آگ لگنے سے جھلسنے والے 3 مزدور دم توڑ گئے
13 July 2026
لاہور، واٹر لینڈ پارک میں 9 سالہ بچی کی ہلاکت، منیجرسمیت 3 ذمہ دار گرفتار
13 July 2026
لاڑکانہ میں پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون گرفتار
13 July 2026
کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق
13 July 2026
شہر قائد میں فلیٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد
13 July 2026
پنڈی بھٹیاں میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل
13 July 2026
اوکاڑہ میں کانسٹیبل کی 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
13 July 2026
کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق
13 July 2026