سندھ سرمایہ کاری کا مرکز بن رہا ہے: شرجیل میمن
Web Desk
13 July 2026
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی مخلصانہ کاوشوں اور عملی اقدامات کے نتیجے میں صوبہ تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک میں جدید، خوشحال اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں جاری اور مجوزہ میگا منصوبے روزگار، صنعت، تجارت اور عوامی سہولیات کے ایک نئے اور جدید دور کا آغاز کریں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ شفاف طرزِ حکمرانی، جدید پالیسیوں، ون ونڈو سہولت کی فراہمی اور سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی سازگار ماحول کی بدولت ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا صوبائی حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو مضبوط بنانے، برآمدات میں اضافے اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں ایس تھری سیوریج منصوبہ، دھابیجی سپیشل اکنامک زون، ایس بس سروس اور جدید سمارٹ سرویلنس سسٹم جیسے بڑے منصوبے سندھ کی مجموعی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
سینئر وزیر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ کراچی کے لیے 100 ارب روپے سے زائد کے ایک تاریخی اور جامع ترقیاتی پیکج پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت شہر کی سڑکوں، پلوں، پانی کی فراہمی، سیوریج کے نظام اور برساتی پانی کی نکاسی سمیت دیگر بلدیاتی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مجوزہ میڈیکل سٹی منصوبہ سندھ کو صحت کے شعبے میں ایک جدید مرکز بنائے گا، جس سے عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولیات، تحقیق اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔ شرجیل انعام میمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت صوبے میں عوامی و نجی شراکت داری (Public-Private Partnership) کے تحت 109 ارب روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، جو صوبے کی معاشی خوشحالی اور عوامی فلاح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت زبانی وعدوں کے بجائے ہمیشہ عملی کارکردگی پر یقین رکھتی ہے اور سندھ کا یہ خوشحالی کا سفر آئندہ برسوں میں ملکی معیشت کو سنبھالا دینے میں مزید اہم کردار ادا کرے گ
متعلقہ عنوانات
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026
پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق
20 August 2026
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026