LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ایران کیخلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں: گادی آئزن ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا سعودی ولی عہد کا امیر کویت سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال روس رواں سال جوہری ہتھیاروں سے لیس سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج سکتا ہے: جرمن نیٹو کا پولینڈ میں جدید ترین ریڈار اور طیارہ ’’اواکس‘‘ تعینات کرنے کا اعلان مشرق وسطیٰ کی صورتحال: 73 لاکھ افراد کا غذائی امداد سے محروم ہونے کا خدشہ عوام اگر نئے صوبوں کا فیصلہ کریں گے تو پارٹی کو قبول ہو گا: عظمیٰ بخاری خوشبوؤں اور محبتوں کی شاعرہ پروین شاکر کی 74 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا: گورنر پنجاب کراچی میں فوڈ ایگ 2026 کا افتتاح، 72 ممالک کے 820 مندوبین شریک

یمن نے صنعاء ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈے بند کردیئے

Web Desk

13 July 2026

یمن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دارالحکومت کے صنعاء ایئرپورٹ پر ہونے والے ہولناک حملے کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو فضائی آمد و رفت کے لیے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، یمن کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ملکی سلامتی اور مسافروں کے تحفظ کے پیشِ نظر یہ ہنگامی قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت اب ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے اگلی اطلاع تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔

جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ملکی و بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو اس ہنگامی فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے باقاعدہ نوٹس (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صنعاء ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جب تک سیکیورٹی کے حالات مکمل طور پر سازگار نہیں ہو جاتے، تب تک ملک بھر میں فضائی ٹریفک کی معطلی برقرار رہے گی۔