LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یو اے ای میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان یورپی یونین کا غزہ کی بحالی کیلیے ایک ارب ڈالر فنڈ کا اعلان خلیجی ملک نے نقد ادائیگیوں سے متعلق بڑی پابندی لگا دی ٹرمپ سے متفق ہوں کہ جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے پر معاوضہ ملنا چاہیے: عباس عراقچی کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق کوہاٹ میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، 9 افراد جاں بحق فیصل آباد میں گندے نالے میں گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کی ملاقات، مسلم دنیا کے مسائل پر تبادلہ خیال ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیوں کی ہلاکت کا معاملہ وفاق تک پہنچ گیا، تحقیقات کا حکم ایران میں حالیہ امریکی حملوں میں شہدا کی تعداد 24 ہوگئی ایران کا ایک ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چین روانہ، ایرانی آئل ٹینکروں نے ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا پٹرولیم قیمتوں کے نظام میں اصلاحات، پلیٹس ڈیٹا عوامی کرنے کی سفارش پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق یمن نے صنعاء ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ملک کے تمام ہوائی اڈے بند کردیئے

ایران امریکا تنازع ختم کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس ہے: صدر آذربائیجان

Web Desk

13 July 2026

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے چوتھے شوشا عالمی میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے اور خطے میں امن قائم کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس ہے۔ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل (سید عاصم منیر) کی امن کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے دونوں رہنماؤں کا عزم قابلِ ستائش ہے، اور انہیں پوری امید ہے کہ پاکستان ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ اور خطے میں امن کے قیام کی کوششوں میں کامیابی حاصل کرے گا۔

صدر الہام علیوف نے بین الاقوامی فورم پر آذربائیجان کے کونسل آف یورپ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک صرف اپنی رکنیت کی معطلی یا منجمد کیے جانے پر ہی نہیں، بلکہ کونسل آف یورپ سے مکمل طور پر الگ ہونے (انخلا) پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل آف یورپ کے سیکریٹری جنرل الین برسے نے ان سے رابطہ کر کے درخواست کی ہے کہ آذربائیجان ایسا سخت قدم نہ اٹھائے اور تعلقات کو بہتر بنانے کا کوئی دوسرا راستہ نکالا جائے۔ واضح رہے کہ کونسل آف یورپ 46 ممالک پر مشتمل ایک انسانی حقوق کی تنظیم ہے جو یورپی یونین سے الگ کام کرتی ہے، اور 2024 میں آذربائیجان کے وفد کے ووٹنگ کے حقوق معطل کیے جانے کے بعد سے دونوں کے مابین شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔