LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ؛ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن ہے: محسن نقوی امریکا کے سرک، بندر عباس اور جاسک پر حملے، پہلی بار سمندری ڈرون استعمال وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ پاسداران انقلاب نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے

بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی

Web Desk

13 July 2026

بنگلہ دیش میں مسلسل موسلا دھار بارشوں اور بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق، ملک کے 7 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے، جہاں سب سے زیادہ اموات کاکس بازار کے علاقے میں ریکارڈ کی گئیں۔ سیلاب کے باعث متعدد سڑکیں، پل اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہونے سے کئی اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس وقت تقریباً 2 لاکھ 67 ہزار 918 خاندان سیلابی پانی میں محصور ہیں، جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے بنگلہ دیشی فوج، بحریہ اور دیگر امدادی ادارے کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔ متاثرہ اور دور دراز علاقوں میں پھنسے شہریوں تک خوراک، پینے کا صاف پانی، ادویات اور دیگر طبی امداد پہنچانے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔