کارگو طیارہ حادثہ: لاپتہ پائلٹ اور انجینئر کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
Web Desk
12 July 2026
سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کارگو طیارے کے حادثے میں لاپتہ پائلٹ اور انجینئر کی غائبانہ نمازِ جنازہ آج کراچی کے مختلف علاقوں میں ادا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے پائلٹ، گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد رضوان ادریس کی غائبانہ نمازِ جنازہ ملیر کے علاقے میں ادا کی جائے گی، جبکہ طیارے کے انجینئر محمد عارف صدیقی کی غائبانہ نمازِ جنازہ گلستانِ جوہر میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ افسوسناک حادثہ رواں ماہ 7 جولائی کو پیش آیا تھا جب ایک کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے کے بعد سے طیارے کے عملے کے 5 ارکان بدستور لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا تاہم ان کا کوئی سراغ نہ ملنے پر اب عملے کے ارکان کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی
13 July 2026
وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش
13 July 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
13 July 2026
پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا پہلا روز
13 July 2026
پاک سعودیہ تعلقات امتِ مسلمہ کی قوت کا سرچشمہ ہیں: مولانا فضل الرحمان
12 July 2026
سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان
12 July 2026
جی بی اے 15 دیامر میں ری پولنگ کے نتائج جاری، آئی پی پی کے محمد دلپذیر کامیاب
12 July 2026
روٹی کی قیمت پر حکومت اور نان روٹی ایسوسی ایشن میں ڈیڈ لاک، 25 روپے کرنے کا اعلان
12 July 2026