LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے وعدوں کی پاسداری کی اپیل آبنائے ہرمز مکمل بند، جہازرانوں کو اگلے نوٹس تک سفر نہ کرنے کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف کی کل قطر روانگی متوقع بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ قطر نے سمندری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں، ایرانی حملوں کی شدید مذمت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات قطر میں سوگ کی فضا، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

واشک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

Web Desk

12 July 2026

بلوچستان کے ضلع واشک میں پاک-ایران سرحد کے قریبی علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ ماشکیل بازار میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے دکانوں پر کام کرنے والے نہتے افراد کو نشانہ بنایا اور کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔ دوسری جانب، قلات کے علاقے جتک آباد سے دو ماہ قبل اغوا کیے جانے والے شہری شبیر احمد کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں واقعات کے بعد علاقوں کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔