LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم جوہری ہتھیار ختم کرنے ہیں تو آغاز امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کریں؛ شمالی کوریا نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش وینزویلا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 333 ہوگئی؛ 17 ہزار افراد بے گھر یورپ کی آبنائے ہرمز پر جہازوں سے ’رضاکارانہ‘ نیویگیشن فیس لینے کی تجویز

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار

Web Desk

12 July 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔ پہلی کارروائی کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں پیش آئی، جہاں اتوار بازار کے قریب گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں فائرنگ کر دی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم ساحل ذوالفقار زخمی ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی شاہد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری کارروائی اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ میں سریا مل زافرانی کانٹے کے قریب کی گئی، جہاں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم نوید حسین شدید زخمی حالت میں پکڑا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔