گندم کی کوئی قلت نہیں، قیمتوں میں مصنوعی اضافہ، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی ہوگی، وفاقی وزیر
Web Desk
12 July 2026
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے اور قیمتوں میں مصنوعی اضافے سمیت ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر کی زیرِ صدارت وہیٹ بورڈ کا نواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، سیکریٹریز زراعت و خوراک اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے ایک حوصلہ افزا پیش رفت کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال پاکستان میں گندم کی متوقع پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 13 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن زیادہ رہنے کا تخمینہ ہے، جس سے ملک میں گندم کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ صوبائی نمائندوں نے تصدیق کی کہ تمام علاقوں میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ رانا تنویر حسین نے صوبائی حکومتوں کو مارکیٹ کی مسلسل نگرانی اور مؤثر مینجمنٹ کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور صارفین کو مناسب قیمتوں پر گندم کی بلا تعطل فراہمی کے لیے تمام انتظامی اور قانونی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026