LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کم ہوں گی: علی پرویز ملک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب، بند کمروں کے فیصلوں کو نہیں مانتے: سہیل آفریدی ایران جلد ہار مان جائے گا، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: ٹرمپ این اے 168 ضمنی انتخاب: غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے میدان مار لیا بالائی و وسطی پنجاب میں پیر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان سپیکر خیبر پختونخوا کا اہم اقدام، پولیس سے اہم ریکارڈ طلب کر لیا لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی

مذہبی تصویر کشی کیس؛ پیمرا کا نجی ٹی وی چینل پر ایک کروڑ روپے جرمانہ، 15 روزہ معطلی برقرار

Web Desk

11 July 2026

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 10 محرم الحرام کو نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام “سفرِ عشق” میں متنازع مذہبی تصویر کشی کے کیس کا حتمی فیصلہ جاری کرتے ہوئے چینل پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے اور نشریات کی 15 روزہ معطلی کے حکم کو برقرار رکھا ہے۔ پیمرا اتھارٹی نے اپنے 191ویں اجلاس میں کونسل آف کمپلینٹس لاہور کی سفارشات اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ یہ خلاف ورزی انتہائی سنگین نوعیت کی ہے جو پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ فیصلے کے مطابق، 27 جون 2026ء کوچینل جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کے لیے معطل کرنے کا اقدام درست تھا اور یہ معطلی آج رات 12 بجے مکمل ہوگی، تاہم چینل کی نشریات ایک کروڑ روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی بحال کی جا سکیں گی۔ پیمرا نے چینل جیو نیوز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غفلت کے ذمہ دار متعلقہ افراد کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرے، جو آئندہ پیمرا کے زیرِ نگرانی کسی بھی میڈیا سروس سے منسلک نہیں ہو سکیں گے۔ اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلز کو سخت وارننگ دی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے 2018ء کے ازخود نوٹس فیصلے پر سختی سے عمل کریں اور مواد کی پیشگی جانچ کے لیے باصلاحیت ان ہاؤس مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیں، بصورتِ دیگر آئندہ خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔