پنجاب کے 52 شہروں میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری
Web Desk
11 July 2026
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں ترقی، خوشحالی اور شہروں کی خوبصورتی کے منصوبوں پر بیک وقت تیزی سے کام جاری ہے، جبکہ مون سون کی آمد سے قبل نکاسی آب اور سیوریج منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اپنے ایک اہم پریس بیان میں صوبائی وزیرِ اطلاعات نے بتایا کہ ’پنجاب ڈیولپمنٹ پلان‘ کے تحت صوبے کے 52 چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے، جن کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر جدید اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مون سون سیزن شروع ہونے سے پہلے واٹر سپلائی، سیوریج اور نکاسی آب کے پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ طوفانی بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات یا سیلابی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں میں مصروف متعلقہ اداروں کو سخت ہدایت کی کہ سڑکوں کی کھدائی کے بعد گڑھے کھلے نہ چھوڑے جائیں اور تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی اقدامات کو بھی لازمی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ’پنجاب بیوٹیفکیشن پلان‘ کے تحت صوبے کے مختلف شہروں میں پارکس، عوامی مارکیٹوں، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر عوامی مقامات کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منڈی بہاؤالدین، سمبڑیال، چنیوٹ، رحیم یار خان اور اوکاڑہ میں خوبصورت پارکس، جدید مارکیٹیں اور شہر کے داخلی راستے تعمیر کیے جا چکے ہیں، جبکہ سرگودھا، اٹک، گوجرانوالہ، راولپنڈی، شکرگڑھ اور خوشاب میں بھی بیوٹیفکیشن منصوبے کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے دہرایا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز ان تمام منصوبوں کی خود نگرانی کر رہی ہیں اور ان کا وژن پنجاب کے تمام شہروں کو جدید، صاف ستھرا، خوبصورت اور شہری سہولیات سے آراستہ بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے،
11 July 2026
5 سال سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لاپرواہی کا نمونہ ہے: مفتاح اسماعیل
11 July 2026
بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر
11 July 2026
غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
11 July 2026
منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام
11 July 2026
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی
11 July 2026
سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری
11 July 2026
ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ
11 July 2026