LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بہامس میں طیارہ گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک یوکرین کا 28 روسی سمندری جہازوں پر حملہ، ماسکو نے سمندری راستہ بند کردیا سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر قیمت بڑھ گئی سپریم کورٹ کا تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کےلیے اہم فیصلہ جاری ایس ای سی پی کا انقلابی قدم؛ اب IBAN کے ذریعے ڈیجیٹل ’کے وائی سی‘ ہوگی، نادرا کے بلاک شناختی کارڈز پر انویسٹمنٹ اکاؤنٹس بھی فوری بلاک کرنے کا فیصلہ پاک امریکہ تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں اہم پیش رفت؛ مذاکرات مثبت رہے، اختلافات کم کرنے پر اتفاق سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا امریکی قونصل خانے کے وفد کا ای پی اے لاہور کا دورہ، سموگ کنٹرول اقدامات کو سراہا آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا پاکستان کا محلِ وقوع ایک اثاثہ، معاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے: اسحاق ڈار آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک عمران خان اور جمائمہ کا برطانوی گھر برائے فروخت ایف بی آر میں 323 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ؛ 100 انڈیکس میں 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

Web Desk

11 July 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں گزشتہ کاروباری ہفتہ شدید مندی کی زد میں رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 259 ارب 52 کروڑ روپے ڈوب گئے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 3130 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کہ 1.69 فیصد تنزلی کو ظاہر کرتی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 8 ہزار 716 پوائنٹس کے ایک وسیع بینڈ میں ٹریڈ ہوا، جہاں اس کی بلند ترین سطح 188,127 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 179,411 پوائنٹس رہی۔ تاہم، کاروباری ہفتے کے آخری روز پاک-امریکا تجارتی معاہدے کی مثبت توقعات نے مارکیٹ کو سہارا دیا اور انڈیکس کسی حد تک بحال ہو کر آخری روز 1 لاکھ 82 ہزار 242 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مندی کے باوجود تجارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی، اور اوسط یومیہ تجارتی حجم (والیم) ہفتہ وار بنیادوں پر 23.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 7 کروڑ شیئرز تک پہنچ گیا۔ اسی طرح مارکیٹ کی اوسط یومیہ تجارتی مالیت بھی 0.1 فیصد کی معمولی نمو کے ساتھ 17 کروڑ 15 لاکھ ڈالر رہی۔ ہفتے کے اختتام پر پی ایس ایکس کی مجموعی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 260 ارب روپے کی کمی کے بعد 20 ہزار 503 ارب روپے کی سطح پر آگئی۔